میاں انجم نثار کا کراچی میں اربن فلڈ اور پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنیکا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FPCCI CALLS FOR IMMEDIATE SOLUTION FOR KARACHI’S URBAN FLOODING AND ISSUE OF WATER SHORTAGE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے کراچی میں اربن فلڈاور پانی کی قلت کو فوری طور پر حل کر نے کا مطا لبہ کیاہے۔

یہ مطالبہ انہوں نے ایف پی سی سی آئی قا ئمہ کمیٹی برائے اربن ڈویلپمنٹ عبیدسلیم پٹیل اور سلیم قاسم پٹیل کی جانب سے دیئے گئے عشا ئیہ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ حالیہ بارشو ں میں کراچی شہر کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ کراچی کانکا سی آب کے نظام تباہ حالی کا شکا ر ہے، اس کے علاوہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پا نی کی غیر فعال فرا ہمی نے شہر میں پا نی کی شدید قلت پیدا کر دی ہے جس کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

عشائیہ میں تر کی کے قونصل جنرل ٹولگایو ک، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان، وائس ایڈمرل (ر)وسیم اکرم، سیکر یٹر ی لو کل باڈیزحکومت سند ھ نجم شاہ اور بڑی تعداد میں تاجروں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔

عبید سلیم پٹیل نے کہاکہ کراچی کو ملک کا معاشی اور کاروباری مرکز سمجھا جا تا ہے تاہم کراچی کو پچھلے کئی سالوں سے پا نی کی بے حد کمی، گند انکا سی آب کے نظام سمیت متنا سب انفرا سٹر کچر اور شہری منصوبہ بندی اور تر قی کے چیلنجز در پیش ہے۔

انہو ں نے موجودہ نا کارہ اور پا نی کی تقسیم کے نظام کو فوری طور پر اپ گریڈیشن اور تجد ید کاری پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر60، کمرشل 200 روپے اضافہ

عشا ئیہ کے اختتام پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے مقامی، صوبا ئی اور وفا قی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معاملات پر بھر پور توجہ دے اور اس شہر کے لو گو ں کو رہائش اور کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کریں۔

Related Posts