افغانستان سے انخلاء میں معاونت پر ڈنمارک کا پاکستان سے اظہار تشکر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi, Danish counterpart discuss evolving Afghan situation

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفوڈ نے ٹیلی فون کر کے دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اورافغانستان سے انخلاء میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ،ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، عالمی تنظیموں، میڈیا اور دیگر افرادکے محفوظ انخلاء کے لئے فراہم کردہ پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیپ کوفوڈ نے کابل سے ڈنمارک کے شہریوں کو نکالنے میں بھرپور معاونت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت، جنگی جرائم کے ثبوت پیش کر دیئے

وزیر خارجہ نے ڈنمارک کی حکومت پر زور دیا کہ پاکستان میں سیکورٹی اور وبائی صورتحال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے لیے سفری ہدایت نامے پر نظر ثانی کرے۔

وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے سے پاکستان کو ڈنمارک کی جانب سے ملنے والی مسلسل حمایت پر ڈنمارک کے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا اور جلد دورہ پاکستان کرنے کا عندیہ دیا ،ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ڈنمارک کی دعوت دی۔

Related Posts