پنجاب میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں آٹے کا بحران سراٹھانے لگا ہے اورمختلف فلورملوں کے آٹے کے تھیلے قلت کے باعث مہنگے فروخت ہونے لگے۔

دستاویزات کے مطابق پہلے حکومت کی طرف سے مفت آٹا اسکیم اوراب بارشوں کی وجہ سے گندم کٹائی میں تاخیرسے ملوں کا کوٹہ بری طرح متاثر ہورہا ہے، آٹا بحران کے خدشات سے بروقت نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے گندم لینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے کی ضرورت کے پیش نظروفاق سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم لی جائیگی۔

آٹا بحران کے خدشات سے بر وقت نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم لینے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ گندم کٹائی اورپروکیورٹمنٹ مکمل ہونے پر تیس جون تک پنجاب حکومت گندم پاسکو کو واپس کرے گی۔ مفت آٹے کی فراہمی کے باعث گندم کی قلت سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سگریٹ پر ٹیکسز میں اضافہ، اسمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت 200 فیصد بڑھ گئی

علاوہ ازیں اکیس ہزار میٹرک ٹن گندم پنجاب کی جانب سے بلوچستان کو دینا بھی قلت کی وجہ بنی اور بارشوں کے باعث مارچ میں گندم کٹائی شروع نہ ہونے سے بھی بحران نے سر اٹھایا۔

Related Posts