سیلاب سے متاثرہ ننھا بچہ گھاس کھانے پر مجبور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے متاثرہ ننھا بچہ گھاس کھانے پر مجبور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سیلاب سے متاثرہ ننھا بچہ گھاس کھانے پر مجبور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان میں جون سے جاری مون سون بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال نے چاروں صوبوں میں تباہی مچادی، سیلاب سے متاثرہ افراد کی زندگی بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما دعا بھٹو نے ایک دلخراش ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سیلاب سے متاثرہ ایک ننھا سا بچہ کچی زمین پر بیٹھا گھاس کھا رہا ہے۔

دعا بھٹو کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک اور معصومیت کے ہاتھوں مجبور بچے کو گھاس کا ذائقہ ستا رہا ہے مگر وہ کبھی گھاس منہ سے نکال کر پھینک رہا ہے تو کبھی دوبارہ کھانے کے لیے منہ میں ڈال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریسکیو ٹیم نے سیلابی ریلے سے بے زبان بلی کی جان بچالی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کونسی قیامت کیسی قیامت کا ہم انتظار کر رہے ہیں، یہ قیامت ہی تو ہے‘۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں قوم کے مستقبل کے اس سپوت سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بیٹا ہمیں معاف کرنا‘۔

Related Posts