کراچی کے علاقے صدر کے بازار میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صدر بازار میں واقع پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی ہے جس کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں بڑی مقدار میں پٹاخوں ، چائنہ بم اور پھلجھڑیوں کی آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے۔آتش گیر مواد کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں۔ آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
مظفر گڑھ، گھر میں آتشزدگی سے 4بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق
کراچی، یونیورسٹی روڈ پر مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، ڈرائیور زخمی