اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے “آؤ سیاست کریں” کے موضوع پر بننے والے ڈرامے کی نئی قسط منظر عام پر آگئی ہے جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہاتھ کردیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مسئلہ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کمر درد اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے سوال کیا کہ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں؟
1
اپوزیشن کی “آؤ آپس میں سیاست کریں” کے نئے ایپیسوڈ میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کردیا۔ اے پی سی شھباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 19, 2019
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی مسئلہ کشمیر پر اے پی سی آج شہباز شریف اور بلاول کے بغیر ہوگی
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا ایجنڈا کچھ اور جبکہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیا کہ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ ان کو ان کے حال پر چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔
1/2
حضرت مولانا کا ایجنڈا اور جبکہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ مولانا صاحب کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 19, 2019
واضح رہے کہ آج منعقد کی گئی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہیں کی۔ کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منعقد ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور تنازعۂ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے بیان کا خیر مقدم