آؤ سیاست کریں کی نئی قسط، پی پی اور ن لیگ نے مولانا سے ہاتھ کردیا۔ فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کربلاکاایک میدان مقبوضہ کشمیر میں برپاہے،فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ درس کربلا کا پیروکار کبھی بھی ظلم کے آگے نہیں جھکتا۔آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے “آؤ سیاست کریں” کے موضوع پر بننے والے ڈرامے کی نئی قسط منظر عام پر آگئی ہے جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہاتھ کردیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مسئلہ کشمیر پر ہونے والی  آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کمر درد اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے سوال کیا کہ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں؟

 

یہ   بھی پڑھیں: اپوزیشن کی مسئلہ کشمیر پر اے پی سی آج شہباز شریف اور بلاول کے بغیر ہوگی

 معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا ایجنڈا کچھ اور جبکہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیا کہ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ ان کو ان کے حال پر چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔ 

 


واضح رہے کہ آج  منعقد کی گئی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہیں کی۔ کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منعقد ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور تنازعۂ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے بیان کا خیر مقدم

Related Posts