وفاق المدارس و مذہبی تنظیموں کا یکم جولائی سے حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس و مذہبی تنظیموں کا یکم جولائی سے حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان
وفاق المدارس و مذہبی تنظیموں کا یکم جولائی سے حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان

کراچی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کے اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوں گے، ملک بھر سے ممتاز علماء کرام، مدارس کے منتظمین اور اہم شخصیات شرکت کریں گی، وقف ایکٹ اور مدارس کے خلاف ہونے والی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان، پہلے مرحلے میں صوبائی کنونشن ہوں گے، یکم جولائی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے احتجاجی اور بیداری کی تحریک کا اغاز ہو گا، وفاق المدارس کی مجلس عاملہ اور مجلس شوری وعمومی کے اجلاسوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،جامعہ محمدیہ اسلام آباد اور دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی میں جڑواں شہروں کے سینکڑوں علماء کرام کے مشاورتی اجلاس،کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کے سب سے بڑے اور قدیم بورڈ اور نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ اور صوبائی ناظمین کا اجلاس 16جون بروز بدھ اور مجلس شوری و مجلس عمومی کا اجلاس 17جون بروز جمعرات جامعہ دارلعلوم زکریا ترنول اسلام آبادمیں ہو گا ۔ان اجلاسوں میں ملک بھر سے علماء و مشائخ، ائمہ وخطباء، مدارس کے منتظمین اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع راولپنڈی کے دینی مدارس کا اہم اجلاس دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی میں جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی کی صدارت اور ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید کی میزبانی میں ہوا ۔ جبکہ اسلام آباد میں جامعہ محمدیہ میں مولانا قاضی عبدالرشید کی صدارت اور مولانا ظہور احمد علوی کی میزبانی میں اجلاس ہوا ۔ جس میں مولانا نذیر احمد فاروقی، مولانا عبدالغفار، مولانا عبدالمجید ہزاروی، مولانا عبدالغفار توحیدی، مولانا محمد طیب مدنی، مولانا مفتی محمد اویس عزیز، مولانا عبدالکریم، مولانا محمد شریف ہزاروی، مولانا ادریس حقانی، مولانا شبیر احمد کاشمیری، مولانا مفتی عبدالسلام، مولانا طاہر احمد، مولانا عبدالشکور حمادی، مولانا ضیاء اللہ خان، مولانا محمد علی قریشی، مولانا عثمان عثمانی، مولانا ریاض عثمانی،مولانا محمد قاسم، مولانا مفتی محمود الرحمن، مولاناحبیب اللہ، مولانا غلام نبی ہزاروی،مولانا تنویر احمد علوی،مولانا قاضی جنید،مولانامحمد ادریس،مولانا صفی اللہ،مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانامفتی محمد طاہرسلیم نقشبندی،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا تنویر احمد اعوان اور دیگر جید علمائے کرام ،آئمہ و خطباء اور مدارس کے مہتممین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں 16 اور 17 جون کو دارالعلوم زکریا اسلام آباد میں ہونے والے وفاق المدارس العربیہ کے اہم اجلاسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،اس موقع پرمولانا مفتی اویس عزیز،مولاناقاری عتیق الرحمن اور دارالعلوم زکریا کے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے کیے جانے والے بڑے پیمانے پر انتظامات اور تاریخ کے اس اہم موقع پر مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی روایات کے مطابق میزبانی کا اہتمام کرنے پر سب علماء کرام کی طرف سے زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا-

ملک بھر سے آنے والے اکابرین اور مدارس کے منتظمین کے استقبال کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وقف املاک ایکٹ کی واپسی کے لیے اور مدارس کے خلاف مہم جوئی کو ناکام بنانے کیلئے ملک گیراحتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔

علمائے کرام نے کہا کہ ہماری احتجاجی تحریک کا آغاز یکم جولائی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے ہوگا۔ جس میں ملک کی تمام بڑی مذہبی جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی، لیاقت باغ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں علمائے کرام کا بڑا اجتماع 21 جون کو جامعہ اسلامیہ صدر راولپنڈی میں ہوگا ۔

وفاق المدارس پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ تمام صوبوں میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشنز کا انعقاد ہوگا اور اس کا دائرہ ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلوں کی سطح تک پھیلایا جائے گا ۔

 اس موقع پر تمام علمائے کرام نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد ویکجہتی اور اجتماعیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Related Posts