وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی
وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں ہونے والی پیشرفت پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کی عقل پر ماتم، جنہوں نے عمران خان کو سلیکٹ کیا۔خواجہ آصف

وزیر اعظم شہباز شریف آج دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اتحادی جماعتوں کے سیاسی رہنما و وفاقی وزراء اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ملک کے سیاسی، معاشی، آئینی اور قانونی امور پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔

گزشتہ روز کی شام وزیر اعظم شہباز شریف کو قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمات اور بینچ تشکیل دئیے جانے پر بریفنگ دی۔ سپریم کورٹ نوٹسز پر حکمتِ عملی بھی مرتب کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت کے مابین اختلافات کے باعث ملک سیاسی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق بل بھی حال ہی میں منظور کیا تھا۔

بل منظوری کے بعد صدرِ مملکت نے دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے بل کو نظرِ ثانی کیلئے واپس بھجوا دیا تاہم وفاقی حکومت نے بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروا لیا تاہم مذکورہ بل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

Related Posts