پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے نعمان اعجاز کی غیر رسمی شکایت پر ردِ عمل دیتے ہوئے باضابطہ طور پر شو میں آمد کی دعوت ملنے کے بعد انکار پر معذرت کر لی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار فیصل قریشی نے اداکاری کے میدان میں اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کو نعمان اعجاز کے نام کرتے ہوئے معذرت پر مبنی بیان جاری کیا۔
معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ نعمان اعجاز میرے بڑے بھائی، استاد اور میری جان ہیں۔ اگر وہ مجھے کچھ بھی کہیں یا لوگوں کے سامنے تھپڑ بھی مار دیں تو منہ سے ایک لفظ نہیں نکلے گا۔
ایکٹنگ کرنے والی خواتین بچوں کو بھی ساتھ ساتھ سنبھالتی ہیں۔فیصل قریشی
فیصل قریشی نے کہا کہ کچھ سینئرز کی وجہ سے آج میں کچھ تھوڑا بہت جو بھی بنا ہوں، ان میں نعمان اعجاز کا بہت ساتھ اور دعائیں شامل ہیں۔ اگر آپ خود حکم کرتے، سر کے بل چل کے آجاتا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ ایکٹنگ کرنے والی خواتین سیٹ پر اداکاری کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی سنبھالتی ہیں جبکہ خواتین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
ڈرامہ سیریل دلِ مومن میں مرکزی کردار نبھانے والے فیصل قریشی نے برطانوی نشریاتی دارے ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون اداکارائیں آج کل سائیڈ رولز کیوں کرتی ہیں۔