اسلام آباد: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان انتقال کر گئے ہیں، سابق نیول چیف کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق امیر البحر ایڈمرل سعید محمد خان نے 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کی سربراہی کے فرائض سرانجام دئیے اور ملک و قوم کی خدمت کی۔
پاک بحریہ کے جہازوں کی عالمی فلیٹ ریویو میں شرکت
ترجمان پاک بحریہ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ایڈمرل سعید محمد خان نے پاکستان نیوی کی تعمیر و ترقی اور ملکی وفاع کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ موجودہ نیول چیف نے تعزیت کا اظہار کیا۔
موجودہ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سابق امیر البحر ایڈمرل سعید محمد خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر اور تدفین ڈھائی بچے ایچ الیون قبرستان میں ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس نصر اور پی این ایس شمشیر نے جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورسز کے قیام کو 70 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے لیے یوکوسوکا، جاپان کا دورہ کیا۔
فلیٹ ریویو میں مختلف بحری افواج کے 18 بحری جہازوں اور آبدوزوں سمیت 38 یونٹس نے حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں کے دورۂ جاپان کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کا فروغ اور دفاعی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔