شہریوں کی مشکلات جلد دور کر نے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، کمشنر کراچی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt taking steps for the development of Karachi: Commissioner shallwani

کراچی:کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پیر کی رات کو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں ابھی تک پانی جمع تھا۔ انھوں نے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر جمع پانی کو جلد س جلد نکالا جائے۔

کمشنر کراچی اپنے دورے کے دوران ضلع وسطی اور شرقی کے مختلف علاقوں میں بھی گئے۔ جن علاقوں میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ان میں۔کیفے پیالہ گلبرگ، شاہراہ پاکستان، عائشہ منزل کریم آباد جبکہ موتی محل، گلشن اقبال نمبر ایک اور دو کے علاقے شامل ہیں۔

انہوں نے مختلف گلیوں کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا شہریوں کی مشکلات جلد از جلد دور کر نے کی ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے مشینوں کی مدد سے پانی نکالا جارہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔جن سڑکوں پر ابھی تک پانی جمع ہے وہاں سے پانی کی نکاسی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

Related Posts