کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

بجلی استعمال کرنے والے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے مہنگی کردی گئی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کاگردشی قرضہ ڈھائی ٹریلین روپے تک پہنچ گیا،میاں زاہد حسین

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں موجودہ اضافہ دسمبر کے بجلی کے بلز میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست کی سماعت کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا جس سے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 52 پیسے مہنگی ہو گئی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں سے کیا گیا، نیپرا کے نوٹیفکیشن کہا گیا تھا کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا تاہم نیپرا کے موجودہ فیصلے کے تحت کے الیکٹرک صارفین بھی مہنگی بجلی استعمال کرینگے۔ 

ماضی میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے عوام پر 90 ارب روپے کا اجتماعی بوجھ پڑنے کی توقع کی گئی تھی۔اس سے قبل اکتوبر کے مہینے میں وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

Related Posts