الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دے دیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو دوہری شہریت چھپانے کے جرم میں نااہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واؤڈا نااہلی کا گزشتہ برس محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جبکہ نااہلی کیس 22 ماہ سے زائد عرصے تک زیرِ سماعت رہا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا نے نااہلی چھپانے کیلئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

والد کو دل کا دورہ پڑ گیا، فیصل واؤڈا کی عوام سے دعا کی درخواست

گزشتہ برس دسمبر میں نااہلی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے بطور وفاقی وزیر اور رکنِ قومی اسمبلی دی گئی مراعات بھی 2 ماہ میں واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے آج آئین کی دفعہ 62 ون ایف کے تحت فیصل واؤڈا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ فیصل واؤڈا نے جب 2018 کا الیکشن لڑا، اس وقت ہی وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے کیونکہ انہوں نے غیر ملکی شہریت نہیں چھوڑی تھی۔

پی ٹی آئی سینیٹر پر الزام ہے کہ رکنِ اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے فیصل واؤڈا نے جعلی اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ الزام ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دے دیا۔ فیصل واؤڈا کو بطور سینیٹر ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا نااہلی چھپانے کیلئے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال کر اگلے ہی روز قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوئے۔ سیکریٹری قومی اسمبلی 2 ماہ کے اندر اندر نااہل رکن فیصل واؤڈا سے دی گئی تنخواہیں اور مراعات واپس لیں۔ 

Related Posts