ملک بھر میں طوفانی بارشیں، سندھ کو بلوچستان سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، سندھ کو بلوچستان سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، سندھ کو بلوچستان سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا

ملک بھر میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پل حب کے مقام پر ٹوٹ گیا ہے۔ پل کا سو فٹ سے زائد کا حصہ حب ندی میں طغیانی کے باعث بہہ گیا، جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پل کا بڑا حصہ حب ندی میں طغیانی کے باعث بہہ گیا، جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

لوگوں اور ٹرانسپورٹرز کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ باقی بچنے والے پل کی بنیادیں بھی خستہ ہوگئیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں تباہ کن بارشوں سے اموات کی تعداد 134 ہوچکی ہے، جب کہ چھ ہزار سے زائد گھر متاثراور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دوبارہ بارش سے بھی مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ اتوار تک بند رہے گی۔

سیلاب کے باعث بیلہ کے مشرقی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس سے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔

متاثرین کی جانب سے انتظامیہ سے امداد کی اپیلیں بھی کی گئی ہے۔ اندوہناک صورت پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 30 سالوں سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔

Related Posts