یہاں آنے کا راستہ ہے، جانیکا نہیں۔دلجیت دوسانجھ ویڈیو چیٹنگ میں پھنس گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہاں آنے کا راستہ ہے، جانیکا نہیں۔دلجیت دوسانجھ ویڈیو چیٹنگ میں پھنس گئے
یہاں آنے کا راستہ ہے، جانیکا نہیں۔دلجیت دوسانجھ ویڈیو چیٹنگ میں پھنس گئے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے پنجابی بھنگڑا گلوکار دلجیت دوسانجھ برازیلین خاتون سے ویڈیو چیٹنگ کے بعد اسے ختم کرنے کا آپشن بھول گئے جبکہ ان کی مداح کو بھی چیٹنگ سے ایگزٹ کا طریقہ معلوم نہیں تھا۔

انسٹا گرام لائیو پر ویڈیو چیٹنگ کے ذریعے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ نے برازیلین خاتون سے رابطہ کیا اور ان سے مختصر بات چیت کی کیونکہ ان کی برازیلین مداح پنجابی اور دلجیت دوسانجھ انگریزی نہیں جانتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر

وجاہت رؤف سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا بھرپور جواب دینے لگے

آج سے 3 روز قبل دلجیت دوسانجھ نے برازیلین مداح سے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کرنے کے بعد پہلا سوال کیا کہ آپ پنجابی جانتی ہیں؟ خاتون نے کہا کہ نہیں۔ میں برازیل سے ہوں۔ دلجیت نے پوچھا کہ آپ برازیلین ہیں یا بھارتی؟

خاتون نے جواب دیا کہ وہ بھارت سے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ اگر آپ برازیل سے ہیں تو میرے پاس آپ سے گفتگو کیلئے الفاظ نہیں۔ مجھے برازیل کے بارے میں کچھ پتہ نہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرکے بات ختم کرنے کی کوشش کی۔

اس موقعے پر دلجیت دوسانجھ پھنس کر رہ گئے کیونکہ انہیں ویڈیو چیٹنگ ختم کرنے کا آپشن معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی برازیلین مداح سے مدد طلب کی تو حیرت انگیز طور پر خاتون بھی ویڈیو چیٹ سے ایگزٹ کے طریقے سے لاعلم نکلیں۔

دلجیت دوسانجھ نے صاف گوئی سے اقرار کیا کہ انہیں ویڈیو چیٹ ختم کرنے کا طریقہ معلوم نہیں۔ مداح ہنسنے لگی لیکن اسے بھی چیٹنگ ختم کرنا نہیں آیا۔ اس مقام پر بھارتی گلوکار نے کہا کہ میری انگریزی بھی اب ختم ہوگئی ہے۔میں ہار گیا، مجھے پتہ ہی نہیں اسے بند کیسے کروں؟

خدا خدا کرکے دلجیت دوسانجھ نے برازیلین مداح سے ویڈیو چیٹنگ سے ایگزٹ کیا اور پنجابی میں کہا کہ میں تو چیٹنگ کے چکر میں پھنس ہی گیا تھا۔ یہاں مجھے ہندی فلم کا ڈائیلاگ یاد آرہا ہے کہ یہاں آنے کا راستہ تو ہے، جانے کا راستہ نہیں۔ 

Related Posts