نوازشریف سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، پاک فوج نے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، پاک فوج نے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی
نوازشریف سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، پاک فوج نے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ بھارت جو اقدامات اٹھا رہا ہے، ان سے خطے کے امن واستحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، عالمی برادری کو مودی حکومت کے اقدامات کا نوٹس لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 2003 کےسیز فائر پر گزشتہ برس فروری میں رابطہ اور انڈر اسٹینڈنگ ہوئی۔ سارا سال لائن آف کنٹرول پر امن و امان برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

ماضی میں 100فیصد سے زیادہ پیسہ سڑکیں بنانے پر خرچ کیا گیا۔وزیر اعظم

ڈی جی، آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایل او سی کے آس پاس رہنے والوں کے حالاتِ زندگی بہتر ہوئے۔ بھارتی عسکری قیادت نے پاکستان پر الزامات لگائے اور دھمکیاں دیں جو مخصوص سیاسی سوچ کی عکاس ہیں۔ مودی حکومت کے زیر سایہ بھارت مذہبی انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جعلی مقابلے میں وادئ نیلم کے سامنے مظلوم کشمیری شہید ہو گیا جس کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ ایل او سی پر بسنے والے کئی بے گناہ کشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوچکے۔ خطے کا امن داؤ پر لگ گیا۔ کشمیر بد ترین انسانی المیے سے دوچار ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اگست 2019 سے کشمیر بد ترین محاصرے میں ہے۔ عالمی برادری نے 5 جنوری کو کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا۔ بارڈر پر باڑ لگانے کا کام شدید موسمی حالات کے باعث روکنا پڑا۔ آپریشن کے بعد فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

جنرل بابر افتخار نے کہا کہ باڑ لگانے کا کام 95فیصد مکمل ہے، اس کا مقصد تقسیم نہیں بلکہ عوام کی حفاظت ہے اور فینسنگ کے عمل میں شہداء کا خون شامل ہے۔ پاک افغان سرحد پر عوام کی آمدورفت جاری ہے۔ مقامی معاملات حل کرنے کیلئے دونوں ممالک کی قیادت ایک پیج پر ہے۔ 

 

Related Posts