پاکستان میں تین سال بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں تین سال بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو گئی
پاکستان میں تین سال بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز ڈپارٹمنٹل کرکٹ ڈھانچے کی بحالی کا اعلان کردیا، جسے 2019 کے آئین کے نفاذ کے نتیجے میں غیر فعال کردیا گیا تھا۔

عمران خان کی حکومت کے دوران پی سی بی کے اُس وقت کے سرپرست اعلیٰ نے 2019 میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ پر پابندی لگا دی تھی، جس سے ہزاروں کھلاڑی اور آفیشلز بے روزگار ہو گئے تھے۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 192 ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاہدے بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ ایسوسی ایشن کے سربراہان کو بھی آگاہ کر کے ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) میں مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 45 سالوں سے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے والی ڈپارٹمنٹل کرکٹ 2019 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے ختم ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے

نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کے مطابق ملک میں صرف چھ ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اہل ہیں، دو پنجاب سے اور ایک ایک سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا صوبوں اور وفاقی علاقے سے ہے۔

Related Posts