اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جو اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں اُن کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔
امریکہ نے چین میں قائم کرپٹو ایکسچینج کے روسی بانی کو گرفتار کرلیا
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.55 ارب ڈالر رہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو بتایا ہے کہ انہیں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کے حوالےسے یقین دہانی موصول ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف اس یقین دہانی سے مطمئن ہے۔
سعودی عرب سے ڈپازٹس کی صورت میں اضافی 2 ارب ڈالرز ملنے کے امکانات کے بعد پاکستان کو اب متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز ملنے کے حوالے سے جواب کا انتظار ہے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوسکے۔