کورونا کا پھیلاؤ، سول اسپتال کراچی کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے پھیلاؤ کے نام پر سول اسپتال کراچی کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ
کورونا کے پھیلاؤ کے نام پر سول اسپتال کراچی کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے سبب سندھ حکومت نے سخت پابندیاں نافذ کی ہیں وہیں محکمہ صحت نے مریضوں کے علاج اور ویکسی نیشن میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سول اسپتال کراچی کی او پی ڈیز بند کرنے کا انوکھا فیصلہ کرڈالا، او پی ڈی بنداور آپریشن ملتوی ہونے سے غریب مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ‘نجی اسپتالوں کی چاندی ہوگئی۔’

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی طبی ایمرجنسی نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہیں سول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر نور محمد سومرو کے دستخط سے26 جولائی 2021 کو جاری ہونیوالے لیٹر نمبر MS/CHK/2021-6511 میں صوبے کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس(او پی ڈیز)کے بند ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

احکامات کے مطابق آئی او پی ڈی، ای این ٹی، سرجیکل، آرتھو پیڈک ، اسکن اور ڈینٹل اوپی ڈی کو بند کرنا شامل ہے، سول اسپتال کراچی میں یومیہ ہزاروں افراد علاج کیلئے آتے ہیں، جہاں علاج سے قبل آنیوالے تمام مریضوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جارہی ہے تھی، اسپتال آنیوالے مریضوں کے مطابق تمام اسپتالوں میں کورونا ویکسین صبح سے لیکر شام گئے تک لگائی جارہی ہے۔

سول اسپتال میں ویکسین سینٹر کی ٹائمنگ 2 بجے تھی اور اس پر بھی یہ سینٹر ایک بجے تک بند کردیا جاتا ہے، اب او پی ڈیز کو بند کرنے کے فیصلے سے ہزاروں افراد ویکسین لگوانے سے محروم رہیں گے۔

دوسری جانب سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے انوکھے فیصلے سے غریب مریضوں کو لوٹنے کیلئے نجی اسپتالوں کی چاندی ہوگئی ہے، ضروری علاج کی غرض سے آنیوالے مریض او پی ڈی بند ہونے کی صورت میں نجی اسپتالوں کا رخ کریں گے۔

نجی اسپتالوں کی جانب سے سرکاری اسپتال بند ہونے کی صورت میں مریضوں سے دگنا فیس وصول کی جائے گی۔ اسپتال آنیوالے مریضوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء میں بجائے علاج میں آسانی کے سول اسپتال انتظامیہ نے غریب مریضوں کی زندگی مشکل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر متعلقہ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈسٹرکٹ کورٹ کا حکم، سائبر کرائم سیل کی اسلام آباد کی معروف شخصیت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار

Related Posts