وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی پناہ گاہوں پر بلا جواز تنقید غریب دشمنی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افراد کے لیے سائبان کی دستیابی وزیر اعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے۔
سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افرادکیلئے سائباں کی دستیابی وزیراعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے۔ (ن) لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 30, 2019
معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کو چاہئے کہ سردی سے ٹھٹھرتے بے گھروں کی بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔
وزیراعظم عمران خان کے پناہ گاہ پروگرام اور ٹھٹھرتے عوام کو تحفظ دینے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد ”احساس“ پر رکھی گئی ہے۔
انہیں چاہئے کہ سردی سے ٹھٹھرتے بے گھروں کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔ نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 30, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے جبکہ انسانیت کی فلاح و بہبود وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے۔
بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔انسانیت کی فلاح و خیر خواہی عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے ۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 30, 2019
فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لٹیرا لیگ کی قیادت پاکستانیوں کو غریب اور بے گھر کرکے ایون فیلڈ کے پر آسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر وقت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ شریف خاندان نے صرف اپنی آل اولاد اور ذات کا سوچا۔
عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جدوجہد پاکستانی قوم کے بچوں کے روشن مستقبل کے حصول کے لیے ہے۔
لٹیرالیگ کی قیادت پاکستانیوں کو غریب اور بےگھر کر کےایون فیلڈ کے پرآسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں۔عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔شریفین نے صرف اپنی آل اولاد اور ذات کا سوچا۔عمران خان کی جدوجہد قوم کے بچوں کےروشن مستقبل کیلئے ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 30, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل یایر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔
ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئے روز نیب کے خلاف محاذ کھولنے والے ترجمانوں کا سیاست کرنا قابلِ افسوس جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا دامن صاف ہے۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کی نیب آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔فردوس عاشق اعوان