اسلام آباد: ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز کورونا سے اموات صفر رہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 مزید شہری وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 15 لاکھ 25 ہزار 923 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 30 ہزار 361 ہے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، مہمان کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 26ہزار413 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.56 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 76لاکھ 33ہزار 900ہو گئی جبکہ کورونا کے 310مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 6 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 26,413
Positive Cases: 148
Positivity %: 0.56%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 310— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 6, 2022