پاکستان میں کورونا کے 554نئے کیسز رپورٹ، 8مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 554نئے کیسز رپورٹ، 8مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 554نئے کیسز رپورٹ، 8مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 554 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 8 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 78 ہزار 114افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 566شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار128 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ12 لاکھ 31ہزار 524 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.20فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 167ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 443افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 590ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 22 ہزار 958  ہو گئے۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 4 لاکھ 41 ہزار 378 افراد وائرس کا شکار جبکہ 12 ہزار 957جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 72 ہزار 519کیسز اور 7 ہزار 599اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 78 ہزار 773افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 778 انتقال کر گئے۔ صوبہ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 356 کیسز اور کورونا کے باعث 358 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 495افراد کورونا سے متاثر اور 741 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں وائرس کے 10 ہزار 395 کیسز رپورٹ ہوئے اور 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 198کیسز اور 947اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts