کراچی: نازیبا ویڈیوز کے اسکینڈلز میں ملوث معروف مذہبی اسکالر مفتی قوی، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق گورنر سندھ محمدزبیر کیخلاف مقدمات درج کرنے کی درخواست عدالت پہنچ گئی ہے۔
کراچی کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال ، سابق سندھ محمد زبیر اور مفتی قومی کے خلاف مقدمات کے اندراج سے متعلق درخواست پرعدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہ کرنے پرشوکاز نوٹس جاری کردیا۔
15 اکتوبر کو ہونے والی آخری سماعت کے موقع پر عدالت نے ایف آئی اے کے عہدیدار کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہری دانش شہباز کی درخواست پر ضابطہ فوجداری کے سیکشن 22-A کے تحت ایک تفصیلی رپورٹ اور تبصرہ پیش کرے۔
گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج قاضی شاہ محمد اظہر نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی انہوں نے رپورٹ اور تبصرہ پیش کیا۔چنانچہ عدالت نے انہیں ذاتی حیثیت میں 26 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے ان کے خلاف دفعہ 174 اور 175 کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
مفتی عبدالقوی کی نازیباحرکت کرتے ہوئے غیر اخلاقی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر نازیبا وائرل ویڈیو ثانیہ عاشق سے منسوب
کیا محمد زبیر عمر کی لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے؟
زبیر عمر کی لیک ہونے والی ویڈیو میں پراسرار خاتون کون تھی؟