پاکستان میں کورونا وائرس کے 441 نئے کیسز رپورٹ، 20 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No evidence of Corona cases was found in Punjab

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس کے 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار590 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 318 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 459 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 813 ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک26 لاکھ62 ہزار 508ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد20ہزار 480 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  584 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ29ہزار615، پنجاب میں 96ہزار 921، خیبرپختونخوا میں 36ہزار265، بلوچستان میں 12ہزار 899، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 302، گلگت بلتستان میں2 ہزار 922 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 666 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 409 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 204افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار255،آزاد کشمیر میں 63، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا ختم نہیں ہوا، کمی کا رجحان برقرار رکھنا ضروری ہے

Related Posts