کراچی: نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو جھاڑ پلا دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں کسی سیاسی تقریر کی اجازت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا جبکہ جماعتِ اسلامی نسلہ ٹاور متاثرین کا مقدمہ لڑنے کیلئے کوشاں ہے تاہم عدالتِ عظمیٰ میں جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مبینہ دعوے کی تردید، قومی بائیو میٹرک ڈیٹا محفوظ ہے۔نادرا
حافظ نعیم الرحمن نے نسلہ ٹاور گرانے کا کام رُکوا دیا، سپریم کورٹ میں پیشی کا فیصلہ
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے حافظ نعیم الرحمان کو ڈانٹ دیا۔ امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے روسٹرم پر آ کر بولنے کی کوشش کی تھی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں جماعتِ اسلامی کا امیر حافظ نعیم الرحمان ہوں۔ میری بات تھوڑی سی سن لیں۔ میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کیلئے معاوضے کی بات کرنا چاہتا ہوں۔
سپریم کورٹ نے حافظ نعیم الرحمان کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ پلیز کوئی بات نہیں، یہاں سے ہٹ جائیں۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہٹیں یہاں سے، کسی سیاسی تقریر کی اجازت نہیں۔