کورونا پابندیوں میں کمی، حکومت نے سینماء بھی کھول دیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cinemas to reopen in Pakistan across eight cities

اسلام آباد :این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا،راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینیما کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہاکہ این سی او سی نے آٹھ شہروں میں ویکسی نیشن کی اعلیٰ سطح کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے، ان شہروں میں کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، میرپور ، مظفر آباد ، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔

یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد پر متعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی، کورونا سے نکلنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن ہے۔

مزید پڑھیں:شوبز میں ناکامی کالے جادو پر ڈال دی جاتی ہے،گوہر رشید

اسد عمر نے کہاکہ زیادہ ویکسینیشن والے شہریوں اور شہروں کو ریوارڈ دینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی، کم ویکسی نیشن والے شہروں اور شہریوں پر زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینما کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسی نیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گے تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینما بھی کھل سکیں۔

Related Posts