قوم کے عظیم سپوت کیپٹن  کرنل شیر خان کا 22واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کے عظیم سپوت کیپٹن  کرنل شیر خان کا 22واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
قوم کے عظیم سپوت کیپٹن  کرنل شیر خان کا 22واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستانی قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کا 22واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ  کیپٹن کرنل شیر خان نے اپنے خون سے تاریخ رقم کردی۔ مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے کرنل شیر خان کا جوش و جذبہ اٹل تھا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا کہ کیپٹن کرنل کیپٹن شیر خان شہید پر فخر کرتے ہیں۔ کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کی شہادت کو آج 22 برس مکمل ہو گئے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان نے لازوال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ کارگل جنگ کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان 5 جولائی 1999ء کے روز بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ حوالدار لالک جان اورکیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل کے دوران وطنِ عزیز کے تحفظ کیلئے بھارتی فوج سے جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان نے سن 1999ء میں لائن آف کنٹرول پر گلٹری سیکٹر میں شہادت پائی جبکہ قوم دونوں بہادر سپوتوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید

Related Posts