اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مشورہ دیا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لے آئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرِ مملکت کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ آموں کی سفارت کاری کی جگہ معاشی سفارتکاری کیجئے، دیگر ممالک کے سربراہان اِس خطے کے آم پہلے بھی بہت دیر تک کھاتے رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ اگر سفارت کاری کرنی ہی ہے تو آموں کی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ معاشی سفارتکاری بھی کریں تاکہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت جو اب دیگر ممالک میں قید ہے، واپس ہمارے وطن میں آجائے۔
Sir woh is khitay kai aam bohat dair tak khaatay rahain hain .. agar diplomacy Karni he hai to economic diplomacy bhi karain ..taakay mulk ki lootee hui dolat .. jo ab Un kay mulk mai qaid hai wapis apnay mulk a jaye..
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 7, 2020