واٹس ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلیاں، نئے فیچرز شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Journalists among WhatsApp users targeted by Israeli spyware company

واٹس ایپ نے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز اور ڈیزائن میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔

ان تبدیلیوں میں پیغامات کو مزید حسبِ ضرورت اور مؤثر بنانے کے لیے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

اہم ترین فیچرز میں سے ایک چیٹس میں تصاویر اور ویڈیوز کے لیے کیمرہ ایفیکٹس کا اضافہ ہے۔

صارفین اب 30 مختلف فلٹرز، پسِ منظر اور بصری اثرات میں سے انتخاب کر کے اپنی تصاویر کو بھیجنے سے پہلے مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

ویڈیوز بنانے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر! کل سے ٹک ٹوک بند

یہ فیچر ویڈیو کالز کے لیے پہلے سے موجود ٹولز کو مزید بہتر بناتا ہے اور صارفین کو پیغامات کے دوران تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیتا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ میٹا کی میسنجر ایپ اب بھی ری ایکشنز کے لیے محدود ایموجیز پیش کرتی ہے، جب کہ واٹس ایپ کی اس اپ ڈیٹ نے صارفین کو زیادہ ذاتی نوعیت کے اختیارات فراہم کیے ہیں، جسے بہت سے لوگ پسند کریں گے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں 2025 میں آنے والے مزید نئے فیچرز کی شروعات ہیں۔ کمپنی کا مقصد صارفین کے لیے پیغام رسانی کے تجربے کو بہتر بنانا اور دنیا بھر میں ان کی پرائیویسی اور سیکورٹی کو ترجیح دینا ہے۔

Related Posts