عمدہ نسل کے خوبصورت گلابی بکرے، شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمدہ نسل کے خوبصورت گلابی بکرے، شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
عمدہ نسل کے خوبصورت گلابی بکرے، شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

قربانی کا سیزن بہت جلد آنے والا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں منڈیاں سجنے لگی ہیں، بعض قربانی کے شوقین افراد نے ابھی سے ہی جانور خریدنے کیلئے منڈی کا رُخ کرلیا ہے۔ ایسے میں اِن تمام افراد کی توجہ مرکز گلابی بکرے بن گئے ہیں، جنہوں نے خوبصورتی میں تمام بکروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو میں ایچ ایس گاٹ فارم کے مالک شایان شاہد نے کہا کہ ہمارے فارم میں ہر قسم کے بکرے ہیں، جیسے ٹیڈی، ناچی، سندھی، ٹاپڑے، گلابی اور کوڈو ہر طرح کے لیکن عوام کی اکثریت گلابی بکروں میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔

انہوں نے اصلی گلابی بکرے کی پہچان بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بکرے لمبے قد، سفید رنگ اور گلابی آنکھوں کی وجہ سے عام بکروں سے منفرد دکھائی دیتے ہیں، ان بکروں کی ایک پہچان یہ بھی ہوتی ہے کہ اِن پر کوئی دھبہ نہیں ہوتا۔

شایان شاہد نے کہا کہ بکرے کو آپ جس قسم کی غذا کھلائینگے وہ اتنی ہی جلد بڑا ہوتا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بکروں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں انھیں گھی، مکھن اور ہر قسم کی دیسی چیزیں کھلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلابی بکرے زیادہ نازک ہوتے ہیں، یہ اُس وقت تک کچھ بھی نہیں کھاتے جب تک کوئی انھیں کوئی خود نہیں کھلاتا یہی وجہ ہے کہ ہم اپنا بکرا بیچتے وقت گاہک کو یہ سہولت دیتے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو بکرے کی دیکھ بھال کیلئے ہمارے ملازم کی سہولت بھی حاصل کرسکتا ہے۔

Related Posts