اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی
اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسلام آباد: ایئر پورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق مسافر شاکراللہ بحرین جارہا تھا، دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ سے ایک کلو ہیروئین برآمد کرلی گئی، اے ایس ایف نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیاہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایئرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کی ریکارڈ 72 ہزار سے زائد وارداتیں

ترجمان اے این ایف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسافر طاہر پی آئی اے کی پرواز سے دوحا جارہا تھا۔ دوران چیکنگ ملزم کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Related Posts