مشہورومعروف اداکارہ انوشے عباسی نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کے دوران بولڈ لباس پہنا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کردی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انوشے عباسی نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں تحریر کیا کہ میں آپ کی باربی گرل نہیں، جبکہ تصویر میں انوشے نے بولڈ لباس پہن رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر انوشے عباسی کی تصویر دیکھتے ہی صارفین نے تنقیدی تبصروں کا ڈھیر لگا دیا۔ انوشے عباسی کو تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریف بھی کی۔
زیادہ تر مداحوں نے فوٹو شوٹ کے دوران بولڈ لباس پہننے پر انوشے عباسی پر کھل کر تنقید کی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے انوشے کو کمنٹس سیکشن بند کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ دوسرے نے کہا میں آپ کو اَن فالو کر رہا ہوں جبکہ تیسرے نے کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے۔
جویریہ عباسی اور شہود علوی کی بہن انوشے عباسی ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور سابق وی جے ہیں جو رقصِ بسمل نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔
اداکارہ انوشے عباسی نے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں میرا سائیں 2، ٹوٹے ہوئے پر، پیارے افضل اور ملکۂ عالیہ شامل ہیں۔ انوشے نے اپنی اداکاری کا آغاز بچپن سے ہی چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کردیا تھا۔
دوسری جانب اداکارہ حرا مانی بھی انوشے اشرف کی فین نکلیں۔ باربی کی تصویر پر ردِ عمل دیتے ہوئے حرا نے انوشے کی تعریف کی اور آپ میری باربی اور بہت خوبصورت فنکارہ ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ انوشے عباسی نے کہا کہ اگر کسی ڈرامے کے اسکرپٹ میں تھپڑ کھانا لکھا ہے تو مجھے ایسا ڈرامہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ اداکاری کے میدان میں یہ میرے کام کا حصہ ہے۔
ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں گزشتہ برس انوشے عباسی سے پوچھا گیا کہ ڈراموں میں خواتین کو تھپڑ مارنا معمول بن گیا ہے یہاں تک کہ تشدد دکھانا بھی عام سا سمجھا جاتا ہے کیا ایسے اسکرپٹ دیکھ کر اداکاروں کو ڈرامہ کرنے پر کوکوئی اعتراض نہیں ہوتا؟وہ اس پر پروڈیوسر کو کہتے نہیں کہ آپ ایسا اسکرپٹ کیوں بنا رہے ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ تھپڑ کھانے پر کسی اداکار کو کوئی مسئلہ ہونا چاہئے کیوں کہ دوسری انڈسٹری میں تو لوگ دوسروں کا قتل، سر پھوڑنا یہاں تک کہ گولی کھانے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈرامہ کی ڈیمانڈ ہے تو تھپڑ کھانے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، انوشے عباسی