لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے سینئر قائدین میں سے ایک اور یعنی علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے۔
پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کےنئےمنصوبے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ان کا خیال ہے کہ انتخابات کیصورت میں ہمیں کمزور کردیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2023
عمران خان نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، سب حربوں سے محض عوام کا غصّہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اس ناپاک لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ پولیس کے ذریعے مزید غیر قانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، ان کا خیال ہے کہ انتخابات کی صورت میں ہمیں کمزور کر دیں گے۔
مزید پڑھیں:علی زیدی کو سندھ پولیس نے حراست میں لے لیا
سابق وزیر اعظم عمران خان نے افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پہلے کہتی تھی میری لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، دوسال بعد لندن میں اربوں کی پراپرٹی نکل آتی ہیں، اس سے لوگ عزت نہیں کرتے، اب تو اور چیزیں بھی نکلتی آ رہی ہیں۔