پنجاب: گزشتہ 5 سال میں خواتین کے ساتھ تشدد اور قتل کے واقعات میں خطرناک اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب: گزشتہ 5 سال میں خواتین کے ساتھ تشدد اور قتل کے واقعات میں خطرناک اضافہ
پنجاب: گزشتہ 5 سال میں خواتین کے ساتھ تشدد اور قتل کے واقعات میں خطرناک اضافہ

صوبہ پنجاب میں خواتین کے ساتھ تشدد، زیادتی اور قتل کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ 5 سال میں خواتین کے ساتھ پرتشدد واقعات کے 16 ہزار سے زائد کیسز رجسٹر ہوئے۔ 

پنجاب میں خواتین ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی، تشدد اور قتل کے واقعات کا نشانہ بنتی ہیں۔ پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق 2014ء میں خواتین سے زیادتی کے 2281 واقعات رجسٹر ہوئے جبکہ رواں برس اب تک زیادتی کے 3387 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 2015 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 2618واقعات رونما ہوئے جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں صرف 2015ء میں 337 رجسٹرڈ واقعات کا اضافہ ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق 2016ء میں زیادتی کے 2746 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2017ء میں انہی کیسز کی تعداد 2998 تک جا پہنچی جس کے مطابق گزشتہ 2 برس کے مقابلے میں 380 مزید واقعات کا اضافہ ہوا۔

خواتین سے زیادتی کے موجودہ سال کے دوران 3387 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جو 2015ء کے مقابلے میں 769 کیسز زائد ہیں۔ مجموعی طور پر 2015ء سے لے کر 2019ء تک 16 ہزار 967 واقعات رجسٹر ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان مقصود فیاض اشتیاق اور عباس شاہ کو گرفتار کرلیا ۔

گزشتہ روز  پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتا رملزم عباس شاہ کے قبضے سے  سندھ پولیس کے ڈی ایس پی رینک کا جعلی کارڈ ملا جو خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا تاہم ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات شرو ع کردی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی:4 سالہ بچی کے قاتل سمیت 28 ملزمان گرفتار

Related Posts