دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز: آسٹریلین ٹیم نے پاکستان کے خلاف 70 رنز اسکور کر لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز: آسٹریلین ٹیم نے پاکستان کے خلاف 70 رنز اسکور کر لیے
دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز: آسٹریلین ٹیم نے پاکستان کے خلاف 70 رنز اسکور کر لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا آج پہلا روز ہے جبکہ بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے 70 رنز کے شاندار آغاز کے بعد اوپنر بیٹسمین جو برنز کو کھو دیا جنہیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپنر جو برنز کو چوتھے اوور کی تیسری ہی گیند پر آؤٹ کرکے پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ ڈیوڈ وارنر اِس وقت 69 بالز کھیل کر 45 اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

جو برنز شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے خوبصورت انداز میں ان کا کیچ پکڑا۔

آسٹریلین اوپنر جو برنز کی پویلین روانگی کے بعد مارنس لیبسچیگن آئے جو 57 گیندیں کھیل کر 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور اب تک ڈیوڈ وارنر کے ساتھ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ باؤلر موسیٰ خان پہلی بار میزبان ٹیم کے خلاف باؤلنگ کر رہے ہیں جنہیں لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

اس سے قبل  آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث سہیل، عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرکے موسیٰ خان ، محمد عباس اور امام الحق کو شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کردہ ٹیم سے بہتر پرفارمنس کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم نے نو آموز فاسٹ باؤلر موسیٰ خان کوٹیسٹ کیپ پہنائی

Related Posts