رمیز راجہ کے بعد حسن علی بھی سرفراز کے گن گانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمیز راجہ کے بعد حسن علی بھی سرفراز کے گن گانے لگے
رمیز راجہ کے بعد حسن علی بھی سرفراز کے گن گانے لگے

لاہور: رمیز راجہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بھی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

حسن علی نے اپنے بیان میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کپتان آپ بہترین انسان، بڑے لیڈر اور شاندار ٹیم پلیئر ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ٹیم اور ملک کے وقار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7 میں کراچی کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ٹوئٹر پر رمیز راجہ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حسن علی نے سرفراز سے متعلق کہا کہ بہترین رہنمائی کیلئے شکریہ، یوں ہی ہمیں متاثر اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں۔

Related Posts