پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے شرمین عبید چنائے کو ایشائی خاتون کہنے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ روز بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے شرمین عبید چنائے کو ہالی ووڈ کی اسٹار وارز فلم کی ہدایتکار منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ شرمین پہلی جنوبی ایشائی خاتون ہیں جو اسٹار وارز فلم کیلئے بطور ہدایتکار چن لی گئی ہیں۔
پرینکا چوپڑا کے اس بیان پر عدنان صدیقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرمین عبید چنائے پہلے پاکستانی اور اس کے بعد ایشیائی خاتون ہیں۔
With due respect, @priyankachopra . Sharmeen Obaid Chinoy is a Pakistani first just to brush up your knowledge. Much like the way you flaunt your Indian nationality whenever you get the opportunity before claiming to be a South Asian.🙏🏽 pic.twitter.com/B7wy8gD8QB
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 14, 2023
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ احترام کے ساتھ پریانکا کی معلومات میں اضافے کیلئے شرمین عبید چنائے جنوبی ایشیائی ہونے سے پہلے ایک پاکستانی ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ کو جب بھی موقع ملتا ہے تو آپ جنوبی ایشیائی ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے اپنی بھارتی قومیت کا اظہار کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے بتایا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ کی مشہور سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کرنے کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔