کراچی :مشیر قانون ،ترجمان حکومت سندھ اورایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو ہمیشہ چھت فراہم کی ہے، روز گار دیا، سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام سے چھت اور روزگار چھینا لیکن ہم دکانیں بناکر دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی مارکیٹ کورنگی پانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی سی کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ، سینئر ڈائریکٹرز کے ایم سی امتیاز ابڑو، عمران صدیقی، سیف عباس، تاجر برادری اور پارٹی ورکرزکی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سابق میئر وسیم اختر کے دور میں روزگار چھینا گیا لیکن ہم دکانیں بناکر دے رہے ہیں، لیاری، بولٹن مارکیٹ اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی متاثرین کو دکانیں بناکر دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کورنگی مارکیٹ میں 35 دکانیں تعمیر کی جائیں گی جو تجاوزات سے متاثرہ دکانداروں میں تقسیم کی جائیں گی، شہر کے دیگر علاقوں میں بھی متاثرین کے لئے دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔بلدیہ عظمیٰ کراچی متاثرین کو دکانیں فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو جلد ہی پورا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اب وسائل کی بات نہیں کرتی بلکہ کام کرتی دکھائی دے رہی ہے، وہ متاثرین جن سے ماضی میں روزگار چھینا گیا اب انہیں دکانیں اور روزگار مل رہا ہے جس سے ان کی مالی مشکلات دور ہورہی ہیں، ان دکانوں کے ذریعہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کرایہ کی مد میں ریونیو بھی ملے گا۔
مزید پڑھیں:
سندھ حکومت کا کراچی کے 70سے زائد گوٹھوں کو لیز دینے کا فیصلہ
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کیخلاف آپریشن، تجاوزات کا خاتمہ
الہ دین پارک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کا احتجاج
تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے پر متاثرین برہم، سپریم کورٹ میں درخواست دائر