غیر مردوں کیساتھ ٹک ٹاک بنانے پر بیوی پر تیزاب پھینکا، ملزم نے اعتراف کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Acid attack victim lady shif to lahore from Sargodha

کراچی :بیوی پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں گرفتار شوہر کاکہنا ہے کہ بیوی غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناکر بھیجتی تھی اس لئے غصے میں آکر تیزاب پھینکا۔

کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی میں بیوی پر تیزاب پھینکے کے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل نعیم گدی نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کی بیوی ٹک ٹاکر ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون نے شوہر کاکچا چٹھاکھول دیا،سنسنی خیز انکشافات

موبائل سے معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ملزم کے مطابق ان کی بیوی غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنے شوہر کو بھیجتی تھی، ان حرکتوں سے تنگ آکر ملزم نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا۔ ملزم تیزاب پھینکنے کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم نے اپنے دوست ملک میر بالاش سے تیزاب حاصل کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں بیوی پر تیزاب پھینکے والے ملزم کوپولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔بلدیہ ٹاؤن سعید آباد نمبر9 میں صبح تقریبا 8 بجے 19 سالہ رمشا پر اس کے سابق شوہر ذیشان عرف شانی نے تیزاب پھینک دیا تھا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب رمشا گھر سے دفتر کے لیے جا رہی تھی۔

متاثرہ خاتون کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں۔رمشا کے والد کے مطابق تیزاب سے میری بیٹی کے جسم کا 39 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

Related Posts