نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 72 افراد سوار تھے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپال میں اتوار کو 72 افراد کے ساتھ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ییٹی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن پارٹولا نے کہا یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کوئی سوار زندہ بچ گیا یا نہیں۔

سدرشن پارٹولا نے اے ایف پی کو بتایا کہ طیارے پر 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے، ہمیں فی الحال نہیں معلوم کہ کوئی زندہ بچ گیا ہے یا نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

یو اے ای کی پہلی چاند گاڑی اپریل میں چاند پر پہنچ جائے گی

طیارہ وسطی نیپال میں پرانے اور نئے پوکھرا ایئرپورٹس کے درمیان گر کر تباہ ہو گیا۔مقامی اہلکار گرودوٹا ڈھاکل کے مطابق طیارے کے ملبے میں آگ لگ گئی اور امدادی ٹیمیں اسے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پیرا میڈکس علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوششیں پہلے آگ بجھانے اور مسافروں کو بچانے پر مرکوز ہیں۔

Related Posts