اسلام آباد: پاکستان کے 54 فیصد شہری یہ رائے رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا اور جان بوجھ کر عوام کو مریض بنانے کیلئے پھیلایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر 2 میں سے 1 سے زائد پاکستانی یہ رائے رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس لیبارٹری میں بنایا گیا جسے جانتے بوجھتے دنیا بھر میں پھیلا دیا گیا ہے۔
پیغام کے مطابق گیلپ پاکستان نے آن لائن سروے میں عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ اِس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کورونا لیبارٹری میں بنایا گیا وائرس ہے جسے جان بوجھ کر دنیا بھر میں پھیلایا گیا؟ جس سے 54 فیصد پاکستانیوں نے اتفاق کیا جبکہ 31 فیصد پاکستانیوں نے اِس رائے سے اختلاف کیا۔
دوسری جانب 15 فیصد پاکستانیوں نے اِس سوال کے جواب میں کوئی رائے نہیں دی یا یہ کہا کہ ہم اِس بارے میں کچھ نہیں جانتے جس سے پتہ چلا کہ پاکستان کے 54 فیصد شہری کورونا وائرس کو لیبارٹری میں بنایا گیا وائرس سمجھتے ہیں جو جان بوجھ کر عوام کو مریض بنانے کیلئے دنیا بھر میں کسی جرائم پیشہ شخص یا اشخاص نے پھیلایا۔
Over 1 in 2 Pakistanis opine that #coronavirus is a #laboratory-made #virus and is spread around the world on purpose (Gallup & Gilani Pakistan Weekly Coronavirus Perception Tracker)https://t.co/CimDvQKNUy#GallupPakDailyPoll #galluppak #coronaconspiracy #COVID19 #COVID19Vic pic.twitter.com/WJRntkwMzd
— Gallup Pakistan (@GallupPak) September 2, 2020