پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 9 ماہ کے دوران 20 فیصد کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 9 ماہ کے دوران 20 فیصد کمی
پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 9 ماہ کے دوران 20 فیصد کمی

کراچی: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی، اوگرا اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مارچ 186333000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصدکم ہیں۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23369000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مارچ میں 2036000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو فروری کے مقابلے میں 9 فیصدزیادہ ہیں۔

فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1871000 ٹن ریکارڈکیا گیا تھا، گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں جاری سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ سال مارچ میں 2337000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں جو رواں سال مارچ میں 2036000 ٹن رہیں۔

جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر11 فیصد اورہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات میں 37فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

مزید پڑھیں:ملک کو نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔مفتاح اسماعیل

اسی طرح فرنس آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر50 فیصدسے زیادہ کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

Related Posts