ایتھنز: یونانی دارالحکومت سمیت 2 شہروں کے نزدیک 2 ٹرینوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 85 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایتھنز اور تھیسالونیکی کے مابین پیش آنے والے حادثے میں ایک مسافر ٹرین ایتھنز سے 235 میل کے فاصلے پر مال بردار ٹرین سے جا ٹکرائی۔ دونوں ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
سعودی عرب میں بہترین روزگار حاصل کرنے کیلئے آپ کو کیا کرنا چاہئے؟
یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے کے باعث ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی اور 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمی ہونے والے 85 افراد میں سے 25 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
متعدد زخمیوں کو قریبی شہروں سے ایمبولینس طلب کرکے ہسپتال پہنچایا جارہا ہے جبکہ ریسکیو کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ ریسکیو کاموں میں امداد کیلئے فوج طلب کر لی گئی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
دوسری جانب یونانی فائر فائٹنگ سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں سے مسافروں کو نکالنے کے کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہلاک افراد میں سے متعدد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مسافر ٹرین کے سامنے پائے گئے۔
تاحال تشویشناک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ ریلوے کے 2 افسران سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تاہم ابھی تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں کم زخمی ہونے والے افراد کو بس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔