لیبیا کے دو ساحلی شہر سمندری طوفان کی زد میں، 150 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیبیا کے دو ساحلی شہروں میں سمندری طوفان سے 150 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیبیا میں کام کرنے والی ہلال احمر تنظیم کے مطابق یہ ہلاکتیں بن غازی اور درنہ شہر میں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 50 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط

حکام کے مطابق طوفان کے باعث 100سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 250 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

لیبیا کے ساحلی شہر بن غازی اور درنہ میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور ریلوں میں درجنوں افراد اور گاڑیاں بہہ گئیں۔

میئر درنہ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث شہر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

Related Posts