نیب سکھر کاخورشیدشاہ کےمبینہ فرنٹ مین زبردست خان کے گھر دوبارہ چھاپہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب سکھر کاخورشیدشاہ کےمبینہ فرنٹ مین زبردست خان کے گھر دوبارہ چھاپہ
سکھر :قومی احتساب بیورو( نیب) سکھر کی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر کے گھر دوبارہ چھاپہ مارا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر :قومی احتساب بیورو( نیب) سکھر کی  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر کے گھر دوبارہ چھاپہ مارا گیا۔

نیب سکھر کی ٹیم کی جانب سے زبردست خان کے بنگلے کے مختلف حصوں کی تلاشی لی گئی، اس دوران بنگلے کا مکمل محاصرہ کیا گیا تھا۔

 نیب چھاپے کے دوران زبردست مہر نیب ٹیم کے ہمراہ تھے ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں،  نیب ٹیم نے گھر کے متعدد کمروں کی تلاشی لی اس دوران اہل خانہ کو علیحدہ کھڑا کردیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ نیبسکھر نے علی الصبح علی واہن میں کارروائی کرتےہوئےپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر کو ان کے بنگلے سے گرفتار کیا تھا۔ 

  زبردست خان مہر کو خورشید شاہ کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات میں گرفتار کیا گیا ہے،  نیب کے مطابق زبردست خان مہر پر محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

نیب حکام کے مطابق گندم سبسڈی کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب روپے مالیت کی کرپشن اور  زبردست مہرنے روہڑی میں مبینہ طور پر سرکاری زمین پر آئس فیکٹری بھی بنا رکھی ہے ۔ 

Related Posts