پاک بحریہ نے پانچویں بارچیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ نے پانچویں بارچیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی
کراچی: پاک بحریہ نے پانچویں مرتبہ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا ایونٹ اپنے نام کر لیا، تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک بحریہ نے پانچویں مرتبہ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا ایونٹ اپنے نام کر لیا،  تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

کراچی میں پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی  تقریب  میں شرکت کی ۔

 چیمپئن شپ23سے29ستمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں جاری رہی، جس میں مرد و خواتین اور نوجوانوں کی کیٹیگریز میں400 سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔

شوٹنگ مقابلوں میں افواج پاکستان کے علاوہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، ایچ ای سی، واپڈا، ایف آر اے،سندھ رینجرزاور اے ایس ایف کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

 اس سے قبل بھی پاک بحریہ پانچ مرتبہ یہ ایونٹ اپنے نام کرچکی ہے۔

Related Posts