کیا مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری ریسٹورنٹ میں کرنا چاہتی ہیں؟ یاسمین راشد کا سوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

65 more patients recover from coronavirus in Lahore: Dr Yasmin Rashid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے  نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا مریم اپنے والد کی تیمارداری ریسٹورنٹ میں کریں گی؟

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر کو نواز شریف کی مدتِ ضمانت ختم ہونے کے بعد کوئی رپورٹ نہیں بھیجی گئی، بتائیں کیا سیر کو علاج کا حصہ سمجھا جائے؟

مریم نواز کی درخواست کو موضوع بناتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی کہتی ہیں کہ والد کی تیمار داری کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتی ہوں، کیا ریسٹورنٹ میں دیکھ بھال ہوگی؟

صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ 27 جنوری کو خواجہ حارث کی طرف سے بھیجی جانے والی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں کوئی نئی بات بیان نہیں کی گئی۔ رپورٹس مکمل نہیں ہیں۔ 

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو نامکمل قرار دیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کو فرسودہ طبی تشخیص بھیجی گئی۔ نواز شریف تو تصویر کے مطابق ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر چائے پیتے پائے گئے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ لندن میں ہونے والے علاج کے بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں، تفصیلات جاننے کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد کو خط لکھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاج کی سہولیات پاکستان میں بھی موجود ہیں، انسانی ہمدردی کے تحت سزا یافتہ نواز شریف کو اجازت دی گئی، عدالت کے سامنے ہم جوابدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف بیرونِ ملک رہنے کے لیے معاملات کو طول دے رہے ہیں تو یہ پاکستانی قوم کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ 

Related Posts