ورلڈکپ: بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ: بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف
ورلڈکپ: بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں 8 وکٹوں نقصان پر 357 رنز بنالیے۔

سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم اس کے بعد شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 80 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

پاک،نیوزی لینڈ میچ سے قبل اہم خبر سامنے آگئی

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

Related Posts