پاک،نیوزی لینڈ میچ سے قبل اہم خبر سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں ہونے والے اہم ترین میچ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی ہے تاہم ہفتے کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہونا ہے جو صبح ساڑھے10 بجے شروع ہوگا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو بنگلورو میں دن2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان موجود ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے، 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی۔

قومی ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف فتح، فخر زمان نے کیا کہا؟

اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، واش آؤٹ کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Related Posts